بابو سر ٹاپ پر برف باری، آزاد کشمیر سمیت مختلف شہروں میں بارش

September 26, 2022

اسلام آباد(ٹی وی رپورٹ)بابو سر ٹاپ پر برف باری، آزاد کشمیر سمیت مختلف شہروں میں بارش، غذر کے پہاڑوں پر بھی ہلکی برفباری، نکیال اور سماہنی میں بارش سے موسم خوشگوار ہوگیا،ملک میں موسم کروٹ لے رہا ہے اور بالائی علاقوں میں کہیں بارش تو کہیں برف باری کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے۔ ملک کے بالائی علاقوں میں درجہ حرارت میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے، چلاس اور استور میں تیز بارش کا سلسلہ جاری ہے جبکہ بابو سر ٹاپ پر وقفے وقفے سے برف باری ہو رہی ہے اور رات سے اب تک 2انچ تک برف پڑ چکی ہے۔اس کے علاوہ غذر کے پہاڑوں پر ہلکی برفباری ریکارڈ کی گئی اور میدانی علاقوں میں وقفے وقفے سے بارش بھی جاری ہے۔