متاثرہ اضلاع میں ماڈل اسپتال کا قیام وقت کی ضرورت ہے، چیئرمین فلڈ ایمرجنسی رسپانس کمیٹی

September 26, 2022

کوئٹہ ( خ ن)محکمہ صحت حکومت بلوچستان کی جانب سے قائم کردہ فلڈ ایمرجنسی رسپانس کمیٹی کا اجلاس گزشتہ روز چیئرمین ڈاکٹر میر یوسف خان کی صدارت میں ہوا ،جس میں بلوچستان میں سیلاب سے متاثرہ اضلاع میں متاثرین کو صحت عامہ کی سہولیات کی بروقت فراہمی اور موسمی تغیر کی وجہ سے پیدا ہونے والی مختلف بیماریوں سے نمٹنے سمیت دیگر ضروری امور پر بھی غور و خوض کیا گیا۔ اجلاس میں متاثرہ جعفرآباد،نصیرآباد، صحبت پور، اور سبی ماڈل ہسپتالوں کے قیام کے حوالے سے اہم فیصلے کئے گئے ۔چیئرمین فلڈ ایمرجنسی رسپانس کمیٹی نے اس موقع پر کہا کہ ماڈل ہسپتالوں کا ان متاثرہ علاقوں میں قیام وقت کی اہم ضرورت ہے اور اس حوالے سے جلد سفارشات مرتب کرکے محکمہ صحت کو پیش کی جائینگی۔