گھر میں سویا شخص فائرنگ سے قتل، موٹر سائیکل سوار حادثے میں چل بسا

September 26, 2022

راولپنڈی(سٹاف رپورٹر)راولپنڈی کے مختلف علاقوں میں دوافرادجان کی بازی ہارگئے ،تھانہ نصیرآباد کی چوکی حمیداں کے علاقہ دھمہ میں ایک شخص کوقتل کردیاگیا،پولیس کے مطابق خان فروش ولد محبت خان سوات کارہنے والاتھا اور یہاں کرائے پررہ رہاتھا وہ اپنے کمرے میں سورہاتھاکہ نامعلوم ملزم نے گھرمیں گھس کراسے فائرمارکرقتل کردیا پولیس نے پوسٹ مارٹم کرانے کے بعدنعش ورثاکے حوالے کردی ،تھانہ سٹی کے علاقہ میں موٹرسائیکل سوارٹریفک حادثہ میں جاں بحق ہوگیا،پولیس کے مطابق تحصیل کوٹ مومن ضلع سرگودھاکا19سالہ تصورشہزاد ولد غلام رسول موٹر سائیکل چلاتے ہوئے اپناموبائل استعمال کررہاتھاکہ اس دوران وہ لیاقت روڈ پر راولپنڈی آرٹس کالج کے سامنے توازن برقرارنہ رکھتے ہوئے فٹ پاتھ سے ٹکراکر قریب سے گزرنے والے ٹرک کی زدمیں آکرجاں بحق ہوگیا،پولیس کے مطابق اس کے لواحقین نے واقعہ کواتفاقی حادثہ قراردیتے ہوئے کسی قسم کی قانونی کارروائی کروانے سے انکارکردیا۔