چوتھا ون ڈے میچ فنش نہ کرنے پر مایوسی ہے، لیام ڈاؤن

September 27, 2022

کراچی(اسٹاف رپورٹر) انگلش کرکٹر لیام ڈاؤسن کا کہنا ہے کہ کراچی میں چوتھا ون ڈے قریب آکر ہارے، میچ فنش نہ کرپانے پر مایوسی ہے، غلطی سے سبق سیکھ کر آئندہ بہتر کرنے کی کوشش کریں گے۔انہوں نے کہا کہ وہ سمجھتے ہیں کہ انگلینڈ کو یہ میچ جیتنا چاہئے تھا ۔ وہ اس وقت شش و پنچ میں مبتلا تھا کہ گیند کو ہٹ کروں یا سنگل لوں ، غلطی سے سبق سیکھا ہے اور کوشش ہوگی کہ آئندہ گیند کو بھرپور طاقت سے ہٹ کیا جائے۔کراچی کے کراؤڈ کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ یہاں کا کراؤڈ بہترین تھا، وہ خود کو خوش قسمت سمجھتے ہیں کہ پہلے یہاں پی ایس ایل کھیل چکے ہیں اور اس دوران بھی کراؤڈ کو خوب انجوائے کیا، کراچی کے فینز کا شکریہ کے انہوں نے تمام چار میچز میں ہاؤس فل کیا امید ہے لاہور میں بھی ایسا ہی ماحول ہوگا۔