ڈومیسٹک کرکٹ ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے، ندیم خان

September 27, 2022

کراچی(اسٹاف رپورٹر) ڈائریکٹر ہائی پرفارمنس ندیم خان کا کہنا ہے کہ ڈومیسٹک کرکٹ پاکستان کرکٹ کی ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہےاور وہ اس برانڈ کی پذیرائی کے لیے ہر ممکن سرمایہ کاری کریں گے۔ اس ضمن میں وہ سفارشات جمع کروانے پر بی او جی کے مشکور ہیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کے ایلیٹ کرکٹرز نے حال ہی میں ڈومیسٹک کرکٹ کی سہولیات پر خوشی کا اظہارکیا اس تناظر میں میرٹ کی بنیاد پرتقرریاں کی گئی ہے۔ وہ پی سی بی کی جانب سے اعلیٰ معیار کی براڈکاسٹ کوریج ، میرٹ کی بنیاد پر سلیکشن اور شاندار لاجسٹک معاملات کی گفتگو کررہے ہیں۔پاکستان کرکٹ بورڈ نےکہا ہے کہ قائداعظم ٹرافی کی انعامی رقم ایک کروڑ 70 لاکھ روپے ہے، جس میں سے ایک کروڑ روپے قائداعظم ٹرافی جیتنے والی ٹیم کو دیے جائیں گے۔