روپے کی قدر میں بہتری کے اثرات، سونا فی تولہ 6800؍ روپے سستا

September 27, 2022

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) روپے کی قدر میں بہتری کے باعث سونے کی قیمت میں 6800 روپے فی تولہ کی بڑی کمی،تفصیلات کے مطابق عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت 2ڈالر فی اونس کی کمی سے 1642ڈالر سے کم ہو کر 1640ڈالر فی اونس پر آگئی ،عالمی مارکیٹ میں کمی اور روپے کی قدر میں بہتری کے باعث مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت 6800 روپے فی تولہ کی کمی سے ایک لاکھ 43ہزار 300 روپے فی تولہ اور 10 گرام سونے کی قیمت 5829 روپے کی کمی سے ایک لاکھ 22ہزار 857 روپے ہو گئی ہے تاہم چاندی کی قیمت 1570 روپے فی تولہ پر مستحکم رہی۔