لوگوں کو صحت سہولیات کی فراہمی کیلئے سرگرم عمل ہیں، اختر ملک

September 27, 2022

ملتان (سٹاف رپورٹر)صوبائی وزیر برائے محکمہ پرائمری وسیکنڈری ہیلتھ کئیر پنجاب ڈاکٹر محمد اختر ملک نے رورل ہیلتھ سنٹر مخدوم رشید میں ایمبولینس، کارڈیک مانیٹر، الٹراساونڈ اور دیگر طبی مشینری کی فراہمی کا افتتاح کیا۔انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت لوگوں کو ان کی دہلیز پر صحت عامہ کی بہترین سہولیات کی فراہمی یقینی بنانے کے لیے سرگرم عمل ہے۔ لوگوں کو بلاامتیاز بہترین طبی سہولیات کی فراہمی کے لیے تمام وسائل استعمال کیے جارہے ہیں۔