سرکاری اراضی پر قبضہ کا الزام چوہدری تنویر اور بیٹے سمیت دیگر ملزمان پر فرد جرم عائد

September 27, 2022

راولپنڈی (نمائندہ جنگ) سپیشل جج اینٹی کرپشن راولپنڈی ڈویژن مسرور زمان نے سرکاری اراضی پر قبضہ کرنے کے الزام میں ملوث سابق سینٹر چوہدری تنویر خان اور ان کے بیٹے سمیت دیگر ملزمان پر فرد جرم عائد کر دی تاہم ملزمان نے لگائے گئے الزامات تسلیم کرنے سے انکارکر دیا جس کے بعد عدالت نے سماعت آٹھ اکتوبر تک ملتوی کرتے ہوئے استغاثہ سے شہادتیں طلب کرلیں ۔دوسری طرف چوہدری تنویر کے وکلاء نے بریت درخواست بھی دائر کر دی۔انٹی کرپشن پولیس نے آر ڈی اے کی سابق ڈی جی عمارہ خان کی درخواست پر رواں برس آٹھ مارچ کو چوہدری تنویر اور بیٹے سمیت آر ڈی اے کے متعدد ملازمین کیخلاف سرکاری زمین پر قبضہ کرنے اور کروانے کے الزامات کے تحت مقدمہ نمبر 9درج کیا تھا۔چوہدری تنویر کو 12مارچ کو کراچی سے حراست میں لے لیا گیا تھا، 29مارچ کوعدالت نے طبی بنیادوں پر ملزم کی ضمانت منظور کرلی تھی ۔گزشتہ روز عدالت نے ملزم پر فرد جرم عائد کر دی۔