طالبان کا روس سے تیل، گیس اور گندم خریدنے کا معاہدہ

September 28, 2022

کراچی (نیوز ڈیسک) افغانستان میں طالبان حکومت نے روس سے تیل، گیس اور گندم خریدنے کے معاہدے پر دستخط کردیئے ۔ غیرملکی خبرایجنسی کے مطابق افغان قائم مقام وزیر تجارت حاجی نورالدین عزیزی نے گفتگو میں معاہدے کی تصدیق کی اور بتایا کہ روس افغانستان کو سالانہ 10 لاکھ ٹن پیٹرول، 10 لاکھ ٹن ڈیزل فراہم کرے گاطالبان کے اقتدار میں آنے کے بعد افغانستان کا یہ پہلا بین الاقوامی تجارتی معاہدہ ہے تاہم روسی حکام کی جانب سے افغان معاہدے پر ابھی کوئی تبصرہ نہیں کیا گیا۔