عوام خود ترقیاتی اسکیمات کی نگہبانی کریں، ان پر نظر رکھیں، نیشنل پارٹی

September 28, 2022

کوئٹہ( این این آئی) نیشنل پارٹی خاران کا سینئر باڈی اجلاس سردار حبیب اللہ فقیرزئی کی صدارت میں ہوا۔اجلاس کے مہمان خاص نیشنل پارٹی کے مرکزی نائب صدر ڈاکٹراسحاق بلوچ تھے، اجلاس میں مجموعی ضلعی تنظیمی صورتحال پر سیرحاصل بات اور یونین کونسل کی سطح پر کمیٹی تشکیل دی گئی جو یونین کے سطح پر یونٹ اور عوام سے رابطہ کریگی ۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر اسحاق بلوچ نے کہا کہ اس میں کوئی دو رائے نہیں کہ مربوط رابطہ اور تنظیم کاری سے ہی پارٹی فعال اور متحرک ہوسکتی ہے ۔انہوں نے کہا کہ خاران میں عوامی سطح پر پارٹی کو پزیرائی حاصل ہو رہی ہے جو انتہائی مثبت اور حوصلہ افزا ہے ۔انہوں نے کہا کہ دوست اپنے عوام سے رابطہ میں رہے ۔انہوں نے کہا کہ گزشتہ بلدیاتی الیکشن میں بھی دوستوں کی کاوشوں سے عوام نےپارٹی کی بھرپور حمایت کی ۔اجلاس سے ضلعی صدر سردار حبیب اللہ فقیرزئی، چیئرمین صغیر احمد بادینی میر کے ڈی بلوچ، محمد یونس بلوچ، چیئرمین ،ماسٹر اورنگ زیب، محمد ہاشم، میر شاہ زمان نوشیروانی خلیل احمد محمد حسنی ، حاجی عبدالغفار مساکنزی حاجی ادریس احمد انجینئر شعیب مسکانزئی ، امان اللہ بلوچ غنی حسرت و دیگرنے خطاب کیا۔اجلاس کے آخر میں یونین کونسل کی سطح پر درج ذیل کمیٹی تشکیل دی گئی ۔