ٹرانس جینڈر بل کیخلاف دینی جماعتیں ایک پلیٹ فارم پر جمع ہوگئیں، مولانا سلفی

September 29, 2022

کراچی (اسٹاف رپورٹر) جامعہ ستاریہ الاسلامیہ کے مدیر ونائب امیر جماعت غربا اہلحدیث پاکستان مولانا حافظ پروفیسر محمد سلفی نے امیر جماعت حافظ مولانا عبدالرحمٰن سلفی کی ہدایت پر اپنے دفتر میںوفد سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ آئمہ کرام غیر شرعی بل کے خلاف جمعۃ المبارک کے اجتماعات میں قرآن و حدیث سے دلائل دیکر شعور و آگاہی فراہم کرینگے ،انہوں نے کہاکہ ٹرانس جینڈر بل کے خلاف تمام دینی جماعتیں ایک پلیٹ فارم پرجمع ہوگئی ہیں۔