ایم این ایس زرعی یونیورسٹی کاڈیرہ غازی خان کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں ہفت روزہ بحالی کیمپ

September 29, 2022

ملتان (سٹاف رپورٹر )ایم این ایس زرعی یونیورسٹی نےڈیرہ غازی خان کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں ہفت روزہ سیلاب بحالی کیمپ لگایا اس دوران 100 مستحق خاندانوں میں راشن بیگز تقسیم کئے گئے، کچن گارڈننگ کے لئے سبزیوں کے بیج اور پودے بھی دیئے گئے،پبلک ہیلتھ کیمپ میں وبائی امراض سے متاثرہ خواتین اور بچوں کی بڑی تعداد نے علاج تجویزکروایا اور مفت ادویات لیں، یونیورسٹی کے ویٹرنری ہسپتال کی جانب سے میڈیکل کیمپ لگایا گیا، کیمپ کے انتظامی امور ڈاکٹر تنویراحمد،ڈاکٹر عثمان جمشید،ڈاکٹر علی حیدر، ڈاکٹر عمیر وقاص، محمد اشتیاق،ڈاکٹر عمیر سلطان، ڈاکٹر عمر اعجاز اور یونیورسٹی سکاؤٹس نے سر انجام دیئے۔