کے ترقیاتی کاموں کا جائزہ لینے کےلئے مختلف مقامات کے دورے

September 29, 2022

ملتان (سٹاف رپورٹر) قائم مقام ڈائریکٹر جنرل ایم ڈی اے امجد شعیب خان ترین کا ایم ڈی اے کےجاری ترقیاتی کاموں کا جائزہ لینے کے لیے مختلف مقامات کا دورہ، ڈائریکٹر جنرل نے چوک کمہاراں والا کی ری ڈیزائننگ کا جائزہ لیا اور موقع پر احکامات جاری کیے، انہوں نے چوک پر ٹریفک بہاؤ کا مشاہدہ کیا اور موقع پر موجود ٹریفک پولیس اہلکاروں سے بھی چوک پر ٹریفک کنٹرول کرنے بارے تجاویز لیں، انہوں نے ایم اے جناح روڈ اور چوک کمہاراں والا کی مسلسل نگرانی کی اور تجاوزات کے خلاف سخت کارروائی کی ہدایت کی۔