ٹرانس جینڈر بل صرف خواجہ سرائوں تک محدود نہیں‘ جے یو آئی س

September 29, 2022

کوئٹہ (آن لائن )جمعیت س کے صوبائی امیر مولانا مفتی عبدالواحد بازئی ، جنرل سیکرٹری حاجی عبدالقیوم مرزئی ،مولانا ندا محمد حقانی ،قاری محمد طیب حقانی ،حاجی میر احمد شاہوانی ،حافظ رحمت اللہ دمڑ ،قاری حمیداللہ حمیدی،حاجی حضرت اللہ اچکزئی ،حافظ راز محمد اخندزادہ ،خدائے نذر ترکی،عبدالکریم خروٹی ،حبیب اللہ ذکی ‘ صوبائی ترجمان مولانا سید محمد طاہر شاہ ودیگر نے کہاہے کہ ٹرانس جینڈربل صرف پاس نہیں ہوابلکہ سیکڑوں نے جنس بھی تبدیل کرلی ہے بل صرف خواجہ سرائوں تک محدودنہیں اس میںمرد اورعورت کوبھی جنس تبدیل کرنے کااختیاردیاگیاہے جس کے بعدنادرا بھی قومی شناختی کارڈ میں جنس تبدیل کرنے کاپابند ہوگا رہنمائوں نے کہاکہ بل پاس کرنے میں پیپلزپارٹی ،مسلم لیگ (ن) ،مسلم لیگ (ق) ،تحریک انصاف سمیت دیگر جماعتیں شامل ہیں اب خود کو ا س سے بری الذمہ قراردینا حقائق کے برعکس ہے۔