کرکٹ ایسوسی ایشنز چیمپئن شپ خیبرپختونخوا نے بلوچستان کو ہرا دیا

September 30, 2022

کراچی(اسٹاف رپورٹر) کرکٹ ایسوسی ایشنز چیمپئن شپ کے افتتاحی راؤنڈ کے تیسرے دن این بی پی اسپورٹس کمپلیکس میں خیبرپختونخوا نے بلوچستان کو 10 وکٹوں سے شکست دی۔ بلوچستان کی ٹیم دوسری اننگز میں 233 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔ بسم اللہ خان نے ناقابل شکست 144رنز بنائے۔ خیبرپختونخوا نے 29 رنز کا ہدف چھٹے اوور میں بغیر کوئی وکٹ کھوئے حاصل کر لیا۔ کراچی کے کے سی سی اے اسٹیڈیم میں سدرن پنجاب کی ٹیم 90ویں اوور میں 290 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔ عمر نے میچ میں 11 وکٹیں حاصل کیں۔ کھیل کے اختتام پر، ناردرن نے 26 اوورز میں ایک وکٹ پر 101 رنز بنا لیے ہیں۔یو بی ایل اسپورٹس کمپلیکس میں، سندھ اپنی دوسری اننگز میں 202 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔ دانش عزیز نے سب سے زیادہ 86 رنز بنائے۔ کھیل کے اختتام پر سنٹرل پنجاب نے 34 اوورز میں بغیر کسی نقصان کے 130 رنز بنا لیے ہیں۔