امام الحق کی اپنے والد کی صحت کیلئے دعاؤں کی درخواست

September 30, 2022

کراچی(اسٹاف رپورٹر)پاکستان کرکٹ ٹیم کے اوپنر امام الحق نے اپنے والد کی صحت کے لیے دعاؤں کی درخواست کی ہے۔امام الحق نے ٹوٹئر پر اپنے والد اور انضمام الحق کے بھائی کی تصویر شیئر کی اور بتایا کہ کچھ روز قبل انہیں دل کا دورہ پڑا تھا جس کے باعث وہ اسپتال میں داخل ہیں۔