ڈی جی آ ر ڈی اے کی غیر قانونی تعمیرات کیخلاف آپریشن کی ہدایت

September 30, 2022

راولپنڈی(خبر نگار خصوصی)ڈائریکٹر جنرل راولپنڈی ڈویلپمنٹ اتھارٹی محمد سیف انور جپہ نے ہائی کورٹ روڈ، گلریزہاؤسنگ سکیم، ٹمبر مارکیٹ، پکی گلی اور کمرشل روڈ راولپنڈی کا دورہ کیا اور غیر قانونی تعمیرات کیخلاف آپریشن کی ہدایت جاری کر دیں ۔ آر ڈی اے ذرائع کے مطابق ڈائریکٹر جنرل نے بلڈنگ کنٹرول ونگ کو غیر قانونی رہائشی و کمرشل عمارتوں، کمرشلائزیشن، تکمیلی نقشوں اور عمارات کے نقشوں کی منظوری کی فیس و چارجز کے حوالے سے سروے کرنے کی بھی ہدایت کی ہے ۔ترجمان نے کہا ہے کہ ڈائریکٹر جنرل نے نالہ لئی روڈ کے اوپر غیر قانونی تعمیرات پر نوٹس لیتے ہوئے بلڈنگ انسپکٹرآر ڈی اے محمد بلال کو شو کاز نوٹس جاری کردیا ۔