طاہر محمود قریشی اے آئی جی پولیس آزاد کشمیر تعینات

October 01, 2022

سلائو (اورنگزیب چوہدری) آزاد کشمیر پولیس کے سینئر آفیسر ڈپٹی انسپکٹر جنرل پولیس طاہر محمود قریشی کو ایڈیشنل انسپکٹر جنرل پولیس آزاد کشمیر کے عہدے پر ترقی دے دی گئی جس کا نوٹیفکیشن جاری کردیا، طاہر محمود قریشی کو وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس نے ایڈیشنل آئی جی پولیس آزاد کشمیر کے بیج لگائے، طاہر محمود قریشی تین اکتوبر سے ایڈیشنل آئی جی آزاد کشمیر کی زمہ داریاں سنبھالیں گے۔ اوورسیز کشمیریوں نےطاہر محمود قریشی کی ایڈیشنل آئی جی پولیس آزاد کشمیر تعیناتی کا خیرمقدم کیا ہے۔ طاہر محمود قریشی نے جنگ لندن سے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ آزاد کشمیر پولیس کے سب سے بڑے منصب پر ترقی ہونا میرے لیے باعث عزت اور قابل فخر ہے۔ اوورسیز کشمیریوں کے اعتماد پر پورا اترنے کی ہر ممکن کوشش کروں گا۔ اوورسیز کشمیریوں کے جان و مال کی حفاظت کے لیے آزاد کشمیر پولیس پورے قومی جذبے کے ساتھ اپنا مثبت تعمیری پیشہ ورانہ کردار ہر صورت یقینی بنائے گی۔