ناگن چورنگی، شہریوں نے 2 نو عمر ڈاکو پکڑ لئے، تشدد کے بعد پولیس کے حوالے

October 01, 2022

کراچی (اسٹاف رپورٹر) ناگن چورنگی کے قریب دو ڈاکو شہریوں کے ہتھے چڑھ گئے بد ترین تشدد کے بعد پولیس کے حوالے،تفصیلات کے مطاقب نارتھ کراچی ناگن چورنگی کے قریب لوٹ مار کر نے والے 2 ڈاکوئوں کو وہاں موجود شہریوں نے پکڑ کر بد ترین تشدد کا نشانہ بنایا،اطلاع پر پولیس موقع پر پہنچی اور ملزمان کو حراست میں لیکر تھانے منتقل کیا، زخمی ڈکیتوں کی شناخت 19سالہ علی اور 20سالہ عدنان ولد طفیل کے نام سے ہوئی ، ملزمان کے قبضے سے دو پستول ،موبائل فونز اور موٹر سائیکل برآمد کی گئی ہے۔