ڈینگی ،ملیریا اور ٹائیفائیڈ کے مریضوں کا ہسپتالوں میں رش

October 01, 2022

لاہور ( محمد صابر اعوان سے ) ڈینگی ، ملیریا ، ٹائیفائڈ اور موسمی بخارگلہ خرابی اور نزلہ زکام نے سینکڑوں شہریوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے جس سے سرکاری ونجی ہسپتالوں کی وارڈز ، او پی ڈیزاور پرائیویٹ کلینکس پر بے شمار مریض بخار کی شکایت کے ساتھ آرہے ہیں ۔ماہرین صحت نے شہریوں کو مشورہ دیا ہے کہ وہ ڈینگی سے بچائو کی تدابیر اختیار کریں گھروں کو اور اپنے ارد گرد کے ماحول کو صاف رکھیں ، ٹھنڈے مشروبات اور بازارکے تیارکردہ کھانوں سے پرہیز کریں اور تیز بخار گلہ خرابی ، سینے کی میں درد ، آنکھوں کے پچھلے حصہ میں درد ، سردرد ، کمر اور ٹانگوں میں درد کی علاقات ہوں تو فوری اپنے ڈاکٹرز یا کسی بھی سرکاری و نجی ہسپتال سے رجوع کریں ۔