نجی بنک نے ناجائز طور پر میرے خاوند کو گرفتار کرادیا،خاتون کا الزام

October 01, 2022

ملتان (سٹاف رپورٹر) ملتان کے علاقہ مل فضل آباد سٹریٹ نمبر 6 محلہ نیو لطیف آ باد کی رہائشی متاثرہ خاتون نائلہ فرید نے پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم نے نجی بینک سے 2021 ستمبر میں ڈیڑھ لاکھ روپے قرض لیا بقیہ 4 اقساط کی ادائیگی ہم نے ستمبر کے آخر میں ادا کرنا تھی کہ بینک نے میرے خاوند کو گرفتار کروادیا بنک ملازمین مزید ڈیڑھ لاکھ اور پولیس کے اخراجات ہم سے مانگ رہے ہیں۔