• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پیکٹا کے زیراہتمام تھرڈ پارٹی ویلیڈیشن کیلئے 4روزہ لازمی آن لائن تربیت شروع

ملتان (سٹاف رپورٹر)پیکٹا کے زیراہتمام تھرڈ پارٹی ویلیڈیشن کے لیے چار روزہ لازمی آن لائن تربیت شروع ہوگئی تفصیل کے مطابق پنجاب ایجوکیشن کرکولیم ٹریننگ اینڈ اسسمنٹ اتھارٹی (پیکٹا) کے تحت اسپوکن انگلش ٹریننگ پروگرام کی تھرڈ پارٹی ویلیڈیشن میں شامل انیومریٹرز کے لیے چار روزہ لازمی آن لائن تربیتی پروگرام 7مئی 2026تک جاری رہے گا،پیکٹا کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر کی جانب سے جاری کردہ احکامات کے مطابق یہ تربیت تمام انیومریٹرز اور متعلقہ ضلعی کوآرڈینیٹرز کے لیے لازمی ہے۔ تربیت میں شرکت ہی بعد میں فیلڈ میں تعیناتی کے لیے اہلیت کی بنیاد ہوگی تربیت کے دوران شرکاء کو ٹی پی وی طریقہ کار، ڈیٹا کلیکشن ٹولز، ڈیجیٹل ایپلی کیشن کے استعمال اور فیلڈ پروٹوکولز سے آگاہ کیا جائے گا۔
ملتان سے مزید