• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مولانا حافظ اعجاز الحق دو روزہ دورہ پر کل ملتان آ ئیں گے

ملتان (سٹاف رپورٹر ) جمعیت طلبہ عربیہ پاکستان کے منتظم اعلیٰ مولانا حافظ اعجاز الحق دو روزہ دورہ پر کل 6مئی بدھ ملتان آ ئیں گے، وہ اپنے دورہ ملتان کے دوران مختلف دینی مدارس میں زیر تعلیم نئے طلبہ کے اعزاز میں منعقدہ استقبالیہ کنونشنز سے خطاب کریں گے، جہاں وہ طلبہ کو دینی تعلیم کے مقاصد، کردار سازی اور عصری چیلنجز کے حوالے سے رہنمائی فراہم کریں گے جبکہ مولانا حافظ اعجاز الحق اپنے قیام کے دوران مختلف سیاسی و سماجی شخصیات سے بھی ملاقاتیں کریں گے۔
ملتان سے مزید