• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بچوں کے خون میں سیسے کی موجودگی کا انکشاف تشویش ناک ہے، انجینئر ندیم ممتاز قریشی

ملتان (سٹاف رپورٹر) چیئرمین مستقبل پاکستان انجینئر ندیم ممتاز قریشی نے کہا ہے کہ ایک سے تین سال عمر کے 40فیصد بچوں کے خون میں سیسے کی موجودگی کا انکشاف تشویش ناک اور حکومتی نااہلی کا منہ بولتا ثبوت ہے،سیسہ انسانی صحت کیلئے ایک خطرناک دھات ہے۔ان خیالات کا اظہار ملک کے ساتھ بڑے شہروں کے 40فیصد بچوں کے خون میں سیسہ کی موجودگی کے حوالے سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ فیکٹریاں اور کارخانے زہریلا دھواں اور فضلہ بلا روک ٹوک انسانی بستیوں اور شہری علاقوں میں خارج کر رہے ہیں جس سے سیسہ سانس کے ذریعے انسانی خون میں داخل ہو رہا ہے۔
ملتان سے مزید