ڈاکٹر اسد الرحمٰن ڈائریکٹر ہیلتھ سروسز راولپنڈی ڈویژن تعینات

October 01, 2022

راولپنڈی(اپنے رپورٹرسے) ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی راولپنڈی ڈی ایچ او ایچ آر ایم ڈاکٹر اسد الرحمٰن کو ڈائریکٹر ہیلتھ سروسز راولپنڈی ڈویژن تعینات کردیا گیا ۔ادھر محکمہ صحت پنجاب نے گریڈ 19 کے ڈاکٹر ظہیر نذیر کو ایم ایس تحصیل ہیڈکوارٹرز کہوٹہ تعینات کردیا ۔ان کی پیش رو ڈاکٹر ثمینہ خان بھٹی کو محکمہ پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ کیئر رپورٹ کرنے کیلئے کہا گیا ہے۔