میڈیکل آفیسر بنیادی مرکز صحت جھوک لشکر کو شوکاز نوٹس جاری

October 02, 2022

ملتان(سٹاف رپورٹر)پروگرام منیجر ہیپاٹائٹس اینڈ انفیکشن کنٹرول پروگرام پنجاب نے سی ای او ہیلتھ ملتان ڈاکٹر علی مہدی کے ہمراہ بنیادی مرکز صحت جھوک لشکر کا دورہ کیا، صفائی کے ناقص انتظامات دیکھنے کو ملے،میڈیکل سٹورز میں ریکارڈ مرتب نہیں تھا ادویات پر ایکسپائری ڈیٹ درج نہیں تھی جس پر میڈیکل آفیسر کو شوکاز نوٹس جاری کر دیا گیا۔