ماہر زراعت سعید خان کی اے این پی رہنماؤں سے ملاقات

October 02, 2022

پشاور(نمائندہ خصوصی) ماہر زراعت اور باچا خان مرکز کے ایگریکلچرل فائونڈیشن کے ڈائریکٹر محمد سعید خان نے گزشتہ روز اے این پی کے مرکزی سینئر نائب صدر و سابق وزیراعلیٰ امیر حیدر خان ہوتی اور سینئر ایگزیکٹیو آفیسر سید معصوم شاہ باچا سے ملاقات کی۔ انہوں نے خیبر پختونخوا میں سیلابوں سے ہونے والی تباہی اور متاثرین کی امدادی سرگرمیوں کے حوالہ سے تفصیلی بات چیت کی۔