مختلف علاقوں سے ماں اوردوبچوں سمیت چھ افراد اغواء

October 02, 2022

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر)راولپنڈی اسلام آبادکے مختلف علاقوں سے ماں اوردوبچوں سمیت چھ افراد کواغواکرلیاگیا،تھانہ ائرپورٹ کو انور بی بی نے بتایاکہ 15 ستمبر کو میں بوجہ بیما ری کا م پر نہ جا سکی تو اپنی14 سالہ بیٹی (س)کو 50 روپے دیکر فیز 2 اکیلے بھیج دیا۔جب رات 8 بجے وہ کا م سے واپس نہ آئی تو میں نے جن کے گھر بھیجا تھا ان سے پتہ کیا تو انہو ں نے کہا کہ بچی تو صبح سے نہیں آئی ، میری بیٹی کو کسی نے اغواکرلیاہے ۔ تھانہ سہالہ کو خورشیداحمدنے بتایا کہ میرا بھائی جمشید اغوا ء ہو گیا ۔تھانہ کھنہ کو روتابان نے بتایاکہ اس کی بیٹی (س)بی بی عمر20سال کواس کے محلہ دارشہریار عرف شیری نے اپنے باپ سے مل کراغواکرلیا۔تھانہ کھنہ کوندیم نے بتایاکہ اس کی بیوی (ف)کواس کے دوبچوں اڑھائی سالہ ساحل اورچارسالہ فہدسمیت اجمل اغواکرکے لے گیا ۔