دو برادریوں میں جھگڑافائرنگ سے4 افراد زخمی

October 03, 2022

ملتان (سٹاف رپورٹر) تھانہ الپہ کے علاقہ جھوک وینس میں دوران جھگڑا فائرنگ سے4افراد زخمی ہوگئے جنہیں نشتر ہسپتال منتقل کرکے پولیس نے کارروائی شروع کر دی،پولیس کے مطابق وینس اور موہانہ برادری کے درمیان دن میں معمولی تلخ کلامی ہوئیاور رات کے وقت موہانہ برادری پر فائرنگ کی گئی جس سے 4افراد شدید زخمی ہو گئے، زخمیوں میں محسن، فیاض، ضمیر اور حنیف شامل ہیں، پولیس نے معاملے کی تحقیقات شروع کر دیں۔