دو روز میں 70 پیشہ ور بھکاری گرفتار مقدمات درج کر لئے گئے

October 03, 2022

ملتان (سٹاف رپورٹر)پولیس کی پیشہ ور بھکاریوں کے خلاف مہم جاری ہے دوروز میں 70 سے زائد پیشہ ور بھکاریوں کو گرفتار کرکے مقدمات درج کرلئے گئے جبکہ ان بھکاریوں کے بچوں کے اغوا میں شامل اور منشیات فروشی میں ملوث ہونے کے شبہ پر ان سے تفتیش بھی کی جارہی ہے۔گزشتہ روز ملتان پولیس نے 36پیشہ وار بھکاریوں کو۔ گرفتار کیا جن میں راول خان، سہیل، پولیس تھانہ جلیل آباد نے ملزم جمشید، پولیس تھانہ چہلیک نے ملزمان حلیمہ بی بی، حمیداں، منظوراں، بشیراں، صحت مائی، تاجو مائی، پروین بی بی، پولیس تھانہ مظفر آباد نے ملزم مبشر، پولیس تھانہ دولت گیٹ نے ملزمان اللہ یار، محمد سلیم عثمان، عبدالرحمان، پولیس تھانہ حرم گیٹ نے ملزمان ریحان، غلام حسین، پولیس تھانہ بوہڑ گیٹ نے ملزمان حنیف، انعام الہی، محمد نوید، وپولیس تھانہ پاک گیٹ نے ملزمہ منظوراں مائی، پولیس تھانہ کپ نے ملزم قادر شاہ، پولیس تھانہ گلگشت نے ملزم لدھا، پولیس تھانہ شاہ رکن عالم نے ملزمان صدو اور محمد راشد، پولیس تھانہ سیتل ماڑی نے ملزمان محمد جاوید، علی شیر اور محمد محمد ممتاز کو بھیک مانگتے گرفتار کرکے مقدمات درج کر لیے۔