کرکٹ ایسوسی ایشنز چیمپئن شپ، بلوچستان کی ٹیم185رنز پر آؤٹ

October 04, 2022

کراچی(اسٹاف رپورٹر) کرکٹ ایسوسی ایشنز چیمپئن شپ کے دوسرے راؤنڈ کے پہلے دن پیر کوکے سی سی اے کرکٹ اسٹیڈیم کراچی میں ٹاس جیتنے کے بعد بلوچستان کی ٹیم 76ویں اوور میں 185 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔ تیمور علی نے 45 رنز بنائے۔ سنٹرل پنجاب کے احمد صفی عبداللہ نے 78 رنز کے عوض پانچ وکٹیں لیں۔کھیل کے اختتام پر سنٹرل پنجاب نے 12 اوورز میں ایک وکٹ پر 33 رنز بنا لیے ہیں۔۔یو بی ایل اسپورٹس کمپلیکس میں سندھ کی جانب سے پہلے بیٹنگ کرنے کے لیے کہے جانے کے بعد ناردرن257رنز پر ڈھیر ہوگئی۔ حسن رضا نے 89 رنز بنائے۔ سندھ کے تابش خان چار وکٹیں حاصل کیں۔کھیل کے اختتام پر سندھ نےتین وکٹ پر 35 رنز بنا لیے ہیں ۔ ناردرن کے منیر ریاض نے گرنے والی تینوں وکٹیں حاصل کیں۔این بی پی سپورٹس کمپلیکس میں خیبرپختونخوا کے عامر عظمت اور معاذ صداقت نے سدرن پنجاب کے خلاف سنچریاں اسکور کیں۔ کھیل کے اختتام پر سدرن پنجاب نے 86 اوورز میں تین وکٹوں پر 391 رنز بنا لیے ہیں ۔ معاز نے 112رنز بنائے۔ عامر133رنز بنا کر ناقابل شکست رنز بنائے۔