کمسن بچی سے مبینہ زیادتی اور قتل کا مقدمہ تفتیشی افسر سے کیس کا چالان طلب

October 04, 2022

کراچی (اسٹاف رپورٹر)جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی منظور علی نے کمشیر کالونی میں کم سن بچی کے ساتھ مبینہ زیادتی کے بعد قتل کے مقدمے میں آئندہ سماعت پر تفتیشی افسر سے کیس کا چالان طلب کرلیا، تفتیشی افسر کی جانب سے چالان پیش کرنے کیلئے مہلت طلب کی گئی، عدالت نے مقدمے کی مزید سماعت 6 اکتوبر تک ملتوی کردی ۔