پاکستان اسٹیل مل چوری، تحقیقات کا دائرہ بلوچستان تک وسیع

October 04, 2022

کراچی( اسد ابن حسن) پاکستان اسٹیل مل کی دس ارب کی ایف آئی اے نے تحقیقات کا دائرہ وسیع کرتے ہوئے بلوچستان تک پھیل گیا ہے۔"جنگ "کو موصول ہونے والی دستاویزات کے مطابق ایف آئی اے جے آئی ٹی ٹیم نے نہ صرف پاکستان اسٹیل مل میں مختلف مقامات کا دورہ کیا بلکہ مکلی اور جھمپیر کے گوداموں کا بھی جائزہ لیا اور دوران تحقیقات بلوچستان کے علاقے دالبندین میں پاکستان اسٹیل مل کے گودام جہاں آئرن اʼوربھاری مشینری اور دیگر سامان موجود تھا وہ مبینہطور پر غائب ہو گیا۔ ساتھ ہی بھاری رقوم خردبرد کرنے کی اطلاعات بھی موصول ہوئی جس پر ایف آئی اے کارپوریٹ کرائم سرکل کراچی نے بلوچستان ایف آئی اے کو مراسلہ تحریر کیا کیونکہ دالبندین ان کی حدود میں آتا ہے تو وہاں علیحدہ سے تحقیقات شروع کی جائے جس کے بعد تحقیقات شروع کر دی گئیں اور پیر کو پاکستان اسٹیل مل کی دو متعلقہ افسران جام داد خان اور ملک جاوید کو دالبدین طلب کرلیا گیا تھا ۔