نوجوان سڑکوں پر دن دہاڑے موت کے گھاٹ اتارے جا رہے ہیں، مصطفیٰ کمال

October 05, 2022

کراچی(اسٹاف رپورٹر) پاک سرزمین پارٹی کے چیئرمین سید مصطفیٰ کمال نے کہا کہ تکمیل آزادی تب تک ممکن نہیں جب تک آج کے مظلوم کل آنے والی نسلوں کے سکون کی خاطر اپنے گھروں سے نہیں نکلتے بصورت دیگر حالات بد سے بدتر ہوتے جائیں گے۔ نوجوان سڑکوں پر دن دہاڑے موت کے گھاٹ اتارے جا رہے ہیں، پورے پورے خاندان نالوں میں گر کر مر رہے ہیں، ان حالات کے ذمہ دار صرف ظالم اربابِ اختیار ہی نہیں بلکہ خاموشی سے اپنے پیاروں کو مرتا دیکھنے والے لوگ بھی ہیں۔