زکریا یونیورسٹی میں 2 طلبہ تنظیموں میں جھگڑا، ہوائی فائرنگ

October 05, 2022

ملتان( سٹاف رپورٹر) زکریا یونیورسٹی میں 2 طلبہ تنظیموں کے مابین جھگڑا ہو گیا، ہوائی فائرنگ کر کے خوف وہراس پھیلادیا ، جناح آڈیٹوریم میں موجود طلبہ تنظیم کا غلام حسین 3سے 4 ساتھی طلبا کے ساتھ موجود تھا کہ دوسری تنظیم کے فیصل ڈھلوں اور اس کے 4 سے 5 ساتھیوں کے ساتھ تلخ کلامی ہوگئی جو بعد میں مکوں تک پہنچ گئی ، ایک دوسرے پر ہوائی فائرنگ کرتے رہے، یونیورسٹی انتظامیہ بھاری سکیورٹی نفری کے ہمراہ جناح آڈیٹوریم پہنچی تو تمام افرادفرارہوگئے ،پولیس نے کارروائی شروع کردی ہے۔