ڈائریکٹوریٹ آف لائیو اسٹاک کے زیر اہتمام تقریب

October 05, 2022

پشاور (وقائع نگار )ڈائریکٹوریٹ آف لائیو سٹاک کے زیر اہتمام گورنمنٹ ڈگری کالج سمہ بڈہ بیر حسن خیل سب ڈویژن میں ریبیز کے عالمی دن سے متعلق تقریب کا انعقاد کیا گیا تقریب کے مہمان خصوصی اسسٹنٹ کمشنر حسن خیلزاہد یونس تھے جبکہ ڈسٹرکٹ ڈائریکٹر لائیو سٹاک ڈاکٹر نور داراز وزیر ، سینئر ویٹرنری آفیسر ڈاکٹر شیر محمد ، ویٹرنری آفیسر ڈاکٹر عبدالباسط ، انچارج سول ہاسپیٹل شمشتوڈاکٹر حصار آفریدی ، کمیونیکیشن آفیسرعبدالسلام آفریدی ، گورنمنٹ ڈگری کالج کے پرنسپل گوہرعلی اور وائس پرنسپل عبدالرئوف شاہ و دیگر نے شرکت کی ۔شرکاءنے کہا کہ ریبیز یا باؤلا پن وائرس سے پھیلنے والی بیماری ہے جوکہ دودھ پھیلانے والے جانوروں کے سلیوا یا غدود کے لگ سکتی ہے اورایک تحقیق کے مطابق ریبیز کے پھیلنے کا سب سے زیادہ خطرہ کتے کے کاٹنے سے ہوتا ہے جو ننانوے فیصد تک ہے اگر ایک بار کسی متاثرہ فرد میں ریبیز کے اثرات نمودار ہوجائے تو اس کی دو سے دس بن میں موت واقع ہو سکتی ہے تاہم اگر کوئی فرد کسی بھی میمالیہ جانور نے کاٹ لیا تو اسے چاہیے کہ وہ چوبیس گھنٹوں میں اینٹی ریبیز کا ٹیکہ لگوائیںاور طبی اصولوں کے تحت ٹیکوں کا یہ سلسلہ جاری رکھیں ۔دنیا بھر میں تقریباً 59 ہزار افراد سالانہ ریبیز کے وجہ سے اموات کاشکار ہوتے ہیں اور ایک تحقیق کے مطابق 99 فیصد ریبیز کتے کے کاٹنے سے ہوتے ہیں ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن کے اعداد وشمار کے مطابق ریبیز سے سالانہ 8.6 بلین ڈالر کا نقصان ہوتا ہے حصار آفریدی نے ریبیز کا انسانوں پر اثرات پر تفصیلی گفتگو کی اور سول ہاسپیٹل شمشتو میں اب تک رجسٹرڈ ریبیز کے مریضوں کی تفصیل دی جوکہ نومبر 2022 سے اب تک توٹل 132 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں ۔اس طرح کے پروگراموں سے لوگوں میں آگاہی پیدا ہوگی جس میں سب کو اپنا کردار ادا کرنا چاہیے بعد ازاں اس سلسلے میں واک کا اہتمام بھی کیا گیا جس میں علاقے کے معززین اور طلباءنے شرکت کی۔