نشے میں دھت افراد کی ہوائی فائرنگ، ذہنی معذور شخص جاں بحق

October 05, 2022

اسلام آباد (خصوصی نامہ نگار ) تھانہ کرپا کے علاقے میں نشے میں دھت افراد کی اندھا دھند ہوائی فائرنگ کے نتیجے میں ایک ذہنی معذور شخص موت کی آغوش میں چلا گیا۔ علاقہ مکینوں کے مطابق 24گھنٹے گزرجانے کے باوجود تاحال مقدمہ درج نہ ہوسکا،اس ضمن میں جب متعلقہ ایس ایچ او اور تھانے کے نمبروں پر رابطہ کیا گیا تو اٹینڈ نہ ہوئے ۔