نارتھ کراچی، مسلح ملزمان کولڈ ڈرنک ڈپو میں موجود افراد کو لوٹ کرفرار

October 06, 2022

کراچی (اسٹاف رپورٹر) شہر میں لوٹ مارکی وارداتیں تھمنے کا نام نہیں لے رہی ہیں،پولیس کی روایتی طور پر خاموشی، مسلح ڈاکو سرسید تھانے کی حدودو نارتھ کراچی سیکٹر 9 میں واقع کولڈ ایجنسی میں موجود افراد سے موبائل فون اور نقدی لوٹ کر فرار ہوگئے، پولیس کے مطابق ملزمان کی تلاش شروع کردی ، شا محمد قبرستان کی طرف فرار ہوئے ہیں، ناظم ا ٓباد تھانے کی حدود عباسی اسپتال کے قریب صحافی صفدر عباس کی موٹر سائیکل نمبرKMY-9318انکی رہائش گاہ کے باہر سے چوری کرلی گئی ، درخواست تھانے میں درج کرادی گئی ۔