دی لیجنڈ آف مولا جٹ ایک تاریخ ساز فلم ہے، حمائمہ ملک

October 06, 2022

کراچی(ذیشان صدیقی، اسٹاف رپورٹر) اداکارہ حمائمہ ملک کا کہنا ہے کہ اپنی فلم دی لیجنڈ آف مولا جٹ نیکسٹ لیول فلم ہے جس کی ریلیز کے لیے مجھے13اکتوبر کا شدت سے انتظار ہے ۔ یہ فلم سینما انڈسڑی کے لیے گیم چنجر شابت ہو گی ان تاثرات کا اظہار انہون نے میڈیا سے خصوصی گفتگو میں کیا ۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ ایک تاریخ ساز فلم ہے جس میں ہدایتکار بلال لاشاری ، پروڈیوسر عمارہ حکمت نے فلم میں شامل تمام فنکاروں کو تربیت کا موقع فراہم کیا ہے ان کیریکڑز کو حقیقی رنگ دینے کے لیے بھرپور محنت کی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ فلم مین دارو کا کردار میرے لیے ہی تخلیق کیا گیا ہے ، دی لیجنڈ آف مولا جٹ میں اس کردار میں ایک بے خوف ملکہ کی طرح نظر آوں گی۔