اے پی پی ملازمین پر لازمی سروس ایکٹ نافذ کرنے کی منظوری

October 06, 2022

اسلام آباد (نیوز رپورٹر) وزارت اطلاعات و نشریات کے ذیلی سرکاری خبررساں ادارے اے پی پی ملازمین پر لازمی سروس ایکٹ نافذ کرنے کی منظوری دیدی گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ نے سرکولیشن کے ذریعے وزارت داخلہ کی سمری کی منظوری دیدی۔ ذرائع کے مطابق لازمی سروس ایکٹ 1952 کے تحت ملازمین پر احتجاج، مظاہروں پر پابندی ہوگی۔