متاثرین کی بلاتفریق امدادوبحالی کاکام کررہے ہیں، یاسمین اچکزئی

October 06, 2022

کوئٹہ(پ ر) الخدمت فاؤنڈیشن شعبہ خواتین بلوچستان صدریاسمین اچکزئی نے کہاہےکہ کوئٹہ میں تین مقامات پر خیمہ بستی میں خواتین کو ان کی ضروریات ،علاج وتیارکھانافراہم کرنے کے ساتھ صوبے بھرکےمتاثرہ اضلاع میں بھی خیمہ بستی قائم کر دی گئی ہے مخیر خواتین وحضرات اس جدوجہد میں ہماراساتھ دیں ان خیالات کا اظہارانہوں نے سریاب خیمہ بستی کے دورے کے دوران خواتین وبچوں سے گفتگومیں کیا انہوں نے کہاکہ الخدمت فاؤنڈیشن دستیاب وسائل کو بلاتفریق اوردیانت داری سے خرچ کررہی ہے ہمیں مزید امداد کی ضرورت ہے متاثرین کو ہر ممکن سہولت اوران کو واپس گھروں میں آباد کرنے کیلئے کام کریں گے منتخب نمائندوں کی طرف سے بلاتفریق ریلیف ورک کی ضرورت ہے۔