متاثرین کے گھروں کی تعمیر کیلئے فنڈز جاری کیے جائیں، جمعیت نظریاتی

October 06, 2022

کوئٹہ (آن لائن)جمعیت علمائے اسلام (نظریاتی )پاکستان کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات سیدحاجی عبدالستارشاہ چشتی نے کہا ہےکہ وفاقی اور صوبائی حکومت سیلاب متاثرین کے مہندم مکانات کی تعمیر و مرمت کےلیے جلدفنڈزریلیز کیاجائے موسم سرماکی آ مد آمدہے لہذا فنڈز کی فراہمی کا سلسلہ جلد شروع کیاجائےتاکہ متاثرین موسم سرماسے پہلےاپنےگھروں کی تعمیرومرمت کا کام کرسکیں۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں اکثر اوقات اعلانات تو ہوتے ہیں لیکن پھر امداد سالہا سال نہیں ملتا۔ حالیہ بارشوں سے بلوچستان کے اکثر اضلاع کے مختلف علاقوں میں بڑے پیمانے پر تباہ ہوئی،گھر بار،مال مویشی سب سیلاب برد ہوگئے۔ مصیبت کی اس گھڑی میں حکومت کی ذمہ داری ہے کہ وہ متاثرین کی امداد کیلئے عملی اقدامات اٹھائے۔ انہوں نے کہا کہ بارشوں کی تباہی اور ہونیوالے نقصانات پر فوٹو سیشن اور اعلانات کی بجائے عملی اقدامات کی ضرورت ہے۔