فرانس میں دنیا کی سب سے بڑی گولڈ فش پکڑ لی گئی

November 22, 2022

فوٹو بشکریہ سوشل میڈیا

فرانس میں برطانوی شہری نے دنیا کی سب سے بڑی اور نایاب گولڈفش (کیرٹ) پکڑ لی۔

امریکی اخبار کے مطابق 42 سالہ اینڈی ہیکٹ نامی شخص نے فرانس میں30 کلو سے زائد وزنی مچھلی پکڑی۔

رپورٹس کے مطابق امکان ظاہر کیا جارہا ہے کہ یہ گولڈ فش 2019 میں امریکا میں پکڑی جانے والی اسی نسل کی مچھلی سے 13.6 کلوگرام زیادہ وزنی ہے۔

امریکی اخبار کے مطابق اینڈی ہیکٹ کو مچھلی پکڑنے میں 25 منٹ لگے۔


غیرملکی میڈیا کے مطابق پکڑی جانے والی مچھلی کی عمر 20 سال ہے جس کے ساتھ اینڈی ہیکٹ نے تصویریں بنوانے کے بعد اسے واپس پانی میں چھوڑدیا۔

رپورٹس کے مطابق اس گولڈ فش کو گنیز ورلڈ ریکارڈز کا حصہ بنایا جاسکتا ہے۔

سوشل میڈیا پر اس مچھلی کو دیکھنے والے بھی حیرانی کا اظہار کر رہے ہیں۔