سیاسی کشیدگی: کرکٹرز ٹریننگ کیمپ پنڈی کے بجائے اسلام آباد میں شروع

November 26, 2022

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے لئے پاکستانی ٹیم کا تر بیتی کیمپ جمعےسے اسلام آباد کلب میں شروع ہوگیا ۔ پنڈی میں سیاسی کشیدگی کے باعث کھلاڑیوں نے پنڈی اسٹیڈیم میں ٹریننگ نہیں کی، تربیت کے پہلے روز کھلاڑیوں نے نیٹ پریکٹس اورٹریننگ کی ۔ پاکستانی کھلاڑی خوشگوار موڈ میں دکھائی دیے اور ایک ساتھ ایکشن میں رہے۔ بولنگ کے ساتھ بیٹنگ، فیلڈنگ اور کیچ کی پریکٹس کی گئی، انگلش کرکٹ ٹیم 27 نومبر اتوار کی صبح اسلام آباد پہنچے گی۔ دونوں ٹیموں کے مابین پہلا کرکٹ ٹیسٹ یکم دسمبر سے شروع ہوگا۔ قومی کرکٹ ٹیم تین روز تک اسلام آباد کلب میں پریکٹس سیشن جاری رکھے گی۔ انگلینڈ کا ٹیسٹ اسکواڈ 27 نومبر کو اسلام آباد ائیرپورٹ پہنچےگا، جس کے بعد 28 نومبر سے دونوں ٹیمیں پریکٹس سیشن پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کریں گی۔