اداکار اسمٰعیل تارا سپرد خاک، سوئم آج ہوگا، نماز جنازہ میں معززین کی بڑی تعداد میں شرکت

November 26, 2022

کراچی(اسٹاف رپورٹر) ٹی وی فلم اور اسٹیج کے نامور اداکار اسمٰعیل تارا کو معززین کی بڑی تعداد میں عیسیٰ نگری قبرستان میں سپرد خاک کردیا گیا، مرحوم کی نماز جنازہ شہید ملت روڈ پر واقع میمن مسجد پہاڑی والی میں جمعہ کی نماز کے بعد ادا کی گئی ،سوئم 26نومبر ہفتہ کو بعد نماز عشاءمیمن مسجد پہاڑی والی میں ہوگا جبکہ خواتین کیلئے گھر میں دعا کا انتظام ہے۔