فیض آباد انٹر چینج کے قریب مری روڈ بند، ٹریفک متبادل راستوں پر منتقل

November 26, 2022

اسلام آباد (خصوصی نامہ نگار ) پاکستان تحریک انصاف کے لانگ مارچ اور جلسہ کے پیش نظر فیض آباد انٹرچینج کے قریب مری روڈ کو کنٹینر لگا کر بند کر دیا گیا۔راولپنڈی سے اسلام آباد جانیوالی ٹریفک متبادل راستوں پر موڑ دی گئی ہے ۔ راولپنڈی اسلام آباد کے مابین آنے جانے کے لئےپشاور روڈ ، سید پور روڈ نیو کٹاریاں روڈ ، بے نطیر بھٹو ایئر پورٹ روڈ ، بند کھنہ روڈ اور کری روڈ استعمال کی جا سکتی ہے ۔ ٹریفک پولیس کے مطابق راولپنڈی کی باقی تمام شاہراہیں ٹریفک کے لئے کھلی ہیں۔