خیبر پختونخوا میں بھتہ خوروں کا راج ہے، نیلوفر بابر

November 28, 2022

پشاور ( جنگ نیوز )پاکستان پیپلزپارٹی خواتین ونگ کی سینئر نائب صدر نیلوفر بابر نے ایک بیان میں کہاہے کہ صوبے میں بے روزگاری اور مہنگائی نے عوام کو ذہنی کرب میں مبتلا کر رکھا ہے،بھتہ خوروں کا راج ہے اور اغوا برائے تاوان کی وجہ سے لاکھوں پختون نقل مکانی پر مجبور ہو گئے ہیں، بدقسمتی سے پختونوں کے وسائل عمران خان کی اشتعال انگیز اور نفرت آمیز سیاست کیلئے استعمال ہو رہے ہیں، وزیر اعلی ،وزرا اور ممبران اسمبلی سڑکوں و چوراہوں کو بند کر کے دہشت گردی اور مہنگائی کے مارے عوام کے زخموں پر نمک پاشی میں مصروف ہیں، پختونخوا کے وزیر اعلی سرکاری وسائل استعمال کرتے ہوئے شاہراہوں و چوکوں کو انتظامیہ و پولیس کی سرپرستی میں بند کر کے گالم گلوچ اور اشتعال انگیزی کو فروغ دے رہے ہیں پختونخوا کے غریب پسماندہ اور بدامنی کے مارے ہوئے عوام کو ان نااہلوں، مہروں اور مسلط ٹولے کے رحم و کرم پر نہیں چھوڑا جائے گا ۔