اولمپئن ارشد ندیم کہنی کی سرجری کے لئے لندن جائیں گے

November 29, 2022

کراچی (اسٹاف رپورٹر) ا ولمپئن ایتھلیٹ ارشد ندیم آئندہ ماہ کہنی کے آپریشن کے لیے لندن جائیں گے۔ انہوں نے لاہور میں ہونے والی قومی ایتھلیٹکس چیمپئن شپ میں گولڈ میڈل جیتا تھا، کامن ویلتھ گیمز میں گولڈ میڈل جیتنے والے جیولین تھرور کا کہنا تھا کہ مجھے کہنی کی تکلیف کا علاج کرانا پڑے گا، پاکستان ایتھلیٹکس فیڈریشن انتظامات کر رہی ہے، جلد سرجری کے لیے انگلینڈ جارہا ہوں۔ ابھی میں نے صرف20روز ٹریننگ کی ہے اور 81میٹر سے زائد تھرو کرنے میں کامیاب ہوا، جلد دوبارہ طویل تھرو کرنے میں کامیاب ہو جاؤں گا۔