نیشنز کپ ہاکی، پاکستان کو جنوبی افریقا سے 6-2 کی شکست

November 29, 2022

کراچی (اسٹاف رپورٹر) جنوبی افریقاکے شہرپوچسٹروم میں نیشن کپ میں پاکستان ہاکی ٹیم نے مایوس کن آغاز کیا ۔ پیر کو جنوبی افریقا نے پاکستان کو 6-2 سے شکست دے دی۔ پاکستان کی جانب سے رومان اور لیاقت ارشد نے گول کئے۔نیشن کپ میں پہلے دن چار میچز کھیلے گئے ۔ جاپان نے کینڈا کو تین صفر ، آئرلینڈ نے فرانس کو 2-1اور کوریا نے ملائشیا کو 1-0 سے شکست دیدی۔ پاکستان ٹیم اپنا دوسرا میچ منگل کو آئرلینڈ کے خلاف کھیلے گا۔