ساؤتھ ایشین کراٹے میں پاکستان کے 7 گولڈ میڈلز

November 29, 2022

کراچی(اسٹاف رپورٹر) سری لنکا کے شہر کولمبو میں ساؤتھ ایشین کراٹے چیمپئن شپ میں پاکستان نے سونے کے سات اور کانسی کا ایک میڈل جیت لیا۔ ماہ گل نے منفی 61کلو گرام کیٹیگری میں گولڈ میڈل جیتا ہے ۔ پاکستان نے ٹیم ایونٹ میں بھارت کو ہراکر گولڈ میڈل حاصل کیا۔ ارشاد علی نے انفرادی کاتا جونیئر اور سینیئر کیٹیگری میں دو گولڈ میڈل حاصل کیے ہیں۔ ہمایوں نے منفی ساٹھ کلو گرام میں بھارت کے گورو کو شکست دے کر طلائی تمغہ اپنے نام کیا۔ آرزو نے بھارتی لڑکی شام باویر کو جونیئر کٹیگری کے59کلو پلس میں شکست دے کر گولڈ میڈل جیتا۔ مبارک علی نے مائنس 84 کے جی کلاس میں بھارتی حریف کو ہراکر گولڈمیڈل جیتا۔